ایم کیو ایم نارتھ ناظم آباد سیکٹر کے کارکن سید زین عباس کو آہوں اور سسکیوں میں وادی ٴ حسین قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا

جمعہ 26 دسمبر 2014 22:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ نارتھ ناظم آبادسیکٹریونٹ134-Aکے کارکن سید زین عباس کی تدفین وادیٴ حسین قبرستان سپر ہائی وے میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ کردی گئی ۔

(جاری ہے)

مرحوم کی نماز جنازہ فیڈرل بی ایریا میں واقع بوتراب امام بارگاہ میں ادا کی گئی جس میں ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے رکن کہف الوری، حق پرست اراکین اسمبلی ، مختلف سیکٹرزو یونٹس کے ذمہ داران ، کارکنان، مرحوم کے اہل خانہ اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ دریں اثنا ء مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی ۔ اس موقع پر ایم کیوا یم کے ذمہ داران سے مرحوم کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے انہیں جناب الطاف حسین کی جانب سے صبر کی تلقین کی ۔

متعلقہ عنوان :