باڑہ سے نقل مکانی کرنیوالے آئی ڈی پیز کاحکومت کی جانب سے نظر انداز کرنے پر احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 26 دسمبر 2014 22:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء)آپریشن خیبرون کے نتیجے میں باڑہ سے نقل مکانی کرنے والے آئی ڈی پیزنے حکومت کی جانب سے انہیں نظراندازکرنے اورسہولیات کی فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیامظاہرین نے سیٹھی ٹاؤن کے قریب احتجاجاًجی ٹی روڈکوبلا کردیااورحکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔

(جاری ہے)

مظاہرین کاکہناتھاکہ آپریشن کے باعث وہ اپنے گھروں کوچھوڑنے پرمجبورہوگئے اوراب اپنے ہی ملک میں غیروں کی طرح زندگی گزاررہے ہیں انہوں نے کہاکہ نقل مکانی کے وقت صوبائی ومرکزی حکومتوں کی جانب سے انہیں ہرقسم کی سہولیات کی فراہمی کے اعلانات اوروعدے کئے گئے لیکن اب انہیں مکمل طورپرنظراندازکردیاگیاہے اوروہ کیمپوں میں شدیدسردی کے اس موسم میں کھلے آسمان تلے پڑے ہوئے ہیں بچوں اورضعیف العمرافرادکی ایک بڑی تعدادسخت سردی کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلاہوچکے ہیں جبکہ کھانے پینے کی اشیاء بھی نہ ہونے کے برابرہے یہی وجہ ہے کہ وہ احتجاج پرمجبورہوچکے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ متاثرین کوسہولیات کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں بصورت دیگرتمام متاثرین سڑکوں پرنکل آئیں گے ۔

بعدازاں پولیس حکام کی جانب سے یقین دہانی کرانے پرمظاہرین منتشرہوگئے ۔