لائنز کلب انٹرنیشنل کے زیراہتمام سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کے ورثاء کیساتھ اظہاریکجہتی کیلئے واک

جمعہ 26 دسمبر 2014 22:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) لائنز کلب انٹرنیشنل کے زیراہتمام سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کے ورثاء کیساتھ اظہاریکجہتی کیلئے واک کااہتمام کیاگیاواک کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرزاورپلے کارڈاٹھارکھے تھے جن پرمختلف نعرے درج تھے اس موقع پرمقررین کاکہناتھاکہ سانحہ پشاورنے پورے ملک کوغمزدہ کردیاہے ،انہوں نے کہاکہ معصوم بچوں کوجس بیدردی سے شہیدکیاگیااس کی مثال نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ معصوم بچوں کاخون رائیگاں نہیں جائے گابہادراساتذہ اوربچوں نے ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ حکومت ملک میں موجوددہشتگردوں کوصفایاکریں ۔اس موقع پرشہداء کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :