خیبرپختونخواحکومت نے سرکاری ملازمین کی مراعات ،استحقاق کو قانونی بنانے پر غور کیلئے کمیٹی قائم /ورکنگ گروپ کی تشکیل نو کردی

جمعہ 26 دسمبر 2014 22:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء)خیبرپختونخواحکومت نے سرکاری ملازمین کی مراعات اور استحقاق کو قانونی بنانے پر غور کے لئے قائم کمیٹی/ورکنگ گروپ کی تشکیل نو کی ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے چیئرمین صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ہوں گے جبکہ اراکین میں صوبائی وزراء شاہ فرمان، شہرام خان ترکئی، عاطف خان کے ساتھ ساتھ ایڈیشنل چیف سیکر ٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، محکمہ ہائے خزانہ، قانون، ٹرانسپورٹ، مواصلات و تعمیرات، بلدیات و دیہی ترقی کے سیکرٹریز، حکومت خیبر پختونخوا کے سابق سیکر ٹری احسان الحق اور کوآپٹڈ ممبران بطور اراکین مذکورہ کمیٹی /ورکنگ گروپ میں شامل ہو نگے جبکہ سیکر ٹری محکمہ انتظامیہ اس کے ممبر/سیکرٹری ہو ں گے۔

اس امر کا اعلان محکمہ انتظامیہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔