فوڈ اتھارٹی پنجاب میں کام کرنے والی خواتین ملازمین کا ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 26 دسمبر 2014 22:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء ) فوڈ اتھارٹی پنجاب میں کام کرنے والی خواتین ملازمین نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ خواتین نے الزام عائد کیا ہے کہ عیاش ڈی جی اسد اسلام مانی جنسی طور پر ہراساں کرتا ہے، اور با ت نہ ماننے اورزبان کھولنے پر نوکری سے نکالنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری جانب ڈی جی فوڈ اتھارٹی اسد اسلام مانی کا کہنا ہے کہ یہ میرے خلاف سازش کی گئی ہے۔

ان خواتین کی مدت ملازمت ختم ہو رہی ہے اور کنٹریکٹ بڑھوانے کے لئے مجھ پر دبا ڈالا جا رہا ہے۔خواتین کی دہائی پر ایڈیشنل سیکرٹری خوراک احمد مجتناب موقع پر پہنچ گئے اور دونوں کا موقف سن کر انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ اس معاملے کی شفاف انکوائری کی جائے گی۔متاثرہ خواتین نے علاقہ تھانہ گلبرگ کے ایس ایچ او محمد امین کو اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :