سندھ کرپشن کے گھیرے میں ہے ،شہید بینظیر کے نام پر پیسہ کمانیوالے اس کے کیس کو بھول گئے ہیں، ایاز لطیف پلیجو ،

پیپلزپارٹی شہید بینظیر کے کیس سے لاتعلق ہو گئی ہے ،قاتلوں کو پکڑنے میں سنجیدہ نہیں ہے، پیپلزپارٹی کا کوئی بھی ایم پی اے، ایم این اے بتائے جس نے ایک دن کیلئے بھی شہید بی بی کے قاتلوں کو پکڑنے کیلئے احتجاج کر کے آواز بلند کی ہو،جلسوں سے خطاب

جمعہ 26 دسمبر 2014 22:21

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) حیدرآباد، کتھڑ، سیری ، ٹنڈو محمد خان، ناؤں میل، کپور موری، جاڑا واہ، ڈتا واہ، بلڑی شاہ کریم، جھوک، دڑو، بٹھورو، کورواہ میں قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر اور نامور قانوندان ایاز لطیف پلیجو کی قیادت میں محبت سندھ بیداری مارچ کیا گیا، جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ کرپشن کے گھیرے میں ہے شہید بینظیر کے نام پر پیسہ کمانے والے اس کے کیس کو بھول گئے ہیں، اسلام آباد میں 150 ان رجسٹرڈ مدرسے کیسے کھلے؟ جناح کے پاکستان کو طالبانی سوچ سے بچانے کے لیے کرپشن، انتہاپسندی،جہالت اوردہشتگردی سے جنگ لڑنی ہوگی۔

ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ پیپلزپارٹی شہید بینظیر کے کیس سے لاتعلق ہو گئی ہے اپنے شہید قائد کے قاتلوں کو پکڑنے میں سنجیدہ نہیں ہے، پیپلزپارٹی سندھ کے عوام کا کیس کیسے لڑ سکتی ہے؟ پیپلزپارٹی کا کوئی بھی ایک ایم پی اے، ایم این اے بتائے جو ایک دن کے لیے شہید کے قاتلوں کو پکڑنے کے لیے احتجاج کر کے آواز بلند کی ہو، اقلیتون کے ووٹوں پرمنتخب ہونے والے میمبرز بتائیں کے انھوں نے ہندو بیٹیوں کے اغوا کے خلاف اور مجرموں کی گرفتاری کے خلاف ایک دن کے لیے بھوک ہڑتال کر کے آواز بلند کی یا کورٹ میں کیس داخل کیا؟اقلیتی میمبرز صرف گتوں کی پرمٹیں لینے اور مال کمانے کے لیے آتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ کے عوام کو ایک فلم کا سین اور موبائیل کارڈ کی طرح سمجھتی ہے ووٹ لیا کارڈ اسکرچ کیا اور فر ڈسٹ بن میں ڈال دیا،زرداری صاحب نے سندھ کی 17 شگر ملیں خرید لیں ہیں اور ملز مالکان سے مل کر گنے کا 27 رپے ریٹ کم کر کے اربوں رپے بنانے کی پلانگ کی،سندھ کے بچوں کے پاؤں میں پہننے کے لیے چپل نہیں ہیں ،سندھ کی مائیں ٹوٹے ہوئے راستوں پے بھیک مانگ رہی ہیں،سندھ کے ماؤں کے سر کی چادریں پھٹی ہوئی ہیں اور پیپلزپارٹی سندھ کے عوام کا خون نکالنے کے لیے تیار بیٹھی ہے عوام کو بے سہارا چھوڑا گیا ہے۔

ایاز لطیف پلیجو نے کہا کے اردو بولنے والے ہمارے بھائی ہیں سندھی اور اردو بولنے والے بھائی سمجھیں جن کو آپس میں لڑانے والی نفرت کی سیاست کی جارہی ہے، اردو بولنے والے بھائی ان سازشی عناصر سے علہدگی اختیار کریں ۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ نواز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف، چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، چیف جسٹس آف سندھ ہاء کورٹ سندھ میں ہونے والے مظالم، کرپشن،مہنگائی کا نوٹیس لیں ایسا نہیں کیا گیا تو سندھ کا عوام اپنے حقوق لینے کے لیے پرامن جمہوری جدوجہد کے ذریعے راستوں پے نکلے گا،سندھ کا عوام ان تمام غدار کرپٹ حکمرانوں، کراچی میں ڈرل مشینوں سے سوراخ کر کے بوری بند لاشیں دینے کی سیاست کرنے والوں اور جو کچھ مدارس میں انتہاپسندی کا درس دینے والوں کا ساتھ نہیں دے گا اور جو ان کا ساتھ دیگا وو غدار ہوگا۔

متعلقہ عنوان :