سندھ میں حیسکو کے سرکاری اداروں پر 34ارب ،عام صارفین پر 20ارب روپے واجبات ہیں، چیف حیسکو سلیم جاٹ

جمعہ 26 دسمبر 2014 22:17

بدین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) سندھ میں حیسکو کے سرکاری اداروں پر 34ارب جبکہ عام صارفین پر 20ارب روپے واجبات ہیں،نادھند گان کے خلاف جلد گرینڈآپریشن کر کے بقایاجات وصول کیئے جائنگے ، دوسری صورت میں ان سرکاری ادارو ں اور صار فین کے بجلی کنکیشن منقطع کر دیئے جائینگے،حیسکو چیف محمد سلیم جاٹ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بدین میں حیسکو ملازمین کے اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے حیسکو چیف سندھ محمد سلیم جاٹ نے کہا کے سندھ بھرمیں حیسکو کے سرکاری ادارون پر 34ارب جب کے عام صارفین پر 20ارب روپے واجبات ہیں جس کی وصولی کے لیئے سندھ بھر میں جلد گرینڈ آپریشن کر کے بقایاجات وصول کیئے جائنگے دوسری صورت میں ان سرکا ری ادارو ں اور صار فین کے بجلی کنکیشن منقطع کر دیئے جائینگے انہوں نے کہا کے وہ وفا قی وزیر اور سیکریٹری پا نی و بجلی سے معا ہدہ کر کے آئے ہیں کے وہ سات ما ہ میں 100 فیصدبقا یا جات وصول کرنے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے ملا زمین پر وا ضع کیا کے اگر وہ یہ حدف پو را کرینگے تو حیسکو نجکا ری کی لسٹ سے نکل جا ئیگا انہوں نے کہا کے حیسکو انتظامیہ کی جانب سے فیصلا کیاگیا ہے کے سندھ بھر میں بقا یا ت کی وصو لی کی مہم کا آغاز بدین سے کیا جا ئیگا انہوں نے حیسکو بدین کے افسران اور اسٹا ف کو ما ہا نہ 125 فیصد بقا یا ت کی وصولی کا حدف دیتے ہو ئے کہا کے بجلی چو ری کر نے وا لو ں کے خلاف بھی گرینڈ آپریشن شروع کریں انہوں نے مزید بتا یا کے حیسکو بدین ڈویثرن کے 14377صارفین پر 1 808.5ملین روپے کے واجبات ہیں جن میں گھریلو صارفین پر 943.73ملین کمرشل صارفین پر 67.4ملین واجبات ہیں،انہو ں نے ملازمین سے خطاب میں کہا کہ حکومت نے خسارے کے باعث حیسکو کی نجکاری کا فیصلا کیا ہے اگر حیسکو ملازمین نے دیا ہوا حدف پو را نہیں کیا تو سات ماہ میں حیسکو کی نجکاری ہو نے سے کو ئی بھی روک نہیں سکتا ،اس موقع پر سی بی اے یو نین کے چیرمین عبدالطیف نظامانی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کے ادارا محنت کشو ں کو ہر سہولت دیتا ہے مگر ہم ادارے کو کیا دے رہے ہیں،ہمیں مل کر حیسکو کو نجکاری سے بچانہ ہے تو واجبات کی وصولی تیز کرنی ہوگی جس سے حدف پورا کر کے حیسکو کو نجکا ری سے بچا یا جا سکتا ہے ، اس موقع پر انہوں نے پشاور سانحے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کے ہتھیار اُٹھانے سے مسائل حل نہیں ہونگے بلکے علم اور روشنی پھلانے سے مسائل حل کیئے جا سکتے ہیں اس موقع پر بدین کے سی،بی،اے یو نین کے رہنما ؤ ں غوثا خان ،الله بخش کاتیار،ملک اختر اعوان نے بھی خطاب کیا

متعلقہ عنوان :