جھڈو صحت مرکز میں ڈاکٹروں کی کمی کے خلاف جسقم کی دوسرے روز بھی بھوک ہڑتال جاری

جمعہ 26 دسمبر 2014 22:13

جھڈو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) جھڈو صحت مرکز میں ڈاکٹروں کی کمی کے خلاف جسقم کی دوسرے روز بھی بھوک ہڑتال جاری، جھڈو صحت مرکز مین ڈاکٹروں کی کمی کے خلاف جسقم کارکنان نے اشفاق لغاری ، غلام رسول کھوسہ اور صابر ملکانی کی سربراہی میں دوسرے روز بھیبھوک ہڑتال جاری رکھی ، دوسری جانب جھڈو کے سماجی رہنماؤں حاجی نثار قائم خانی ، عبدلاسلام عارف ، شاہد مجید قائم خانی سمیت دیگر نے جسقم کی جانب سے لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا اور اجتماعی مفادکی خاطر احتجاج کرنے پر نہ صرف خراج تحسین پیش کیا بلکہ مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ، اس موقع پر غلام رسول کھوسہ نے کہا کہ جھڈو صحت مرکز میں ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے غریب طبقہ بہت پریشان ہے ، جسقم مظاہرین نے صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے مطالبہ کیا کہ جھڈو صحت مرکز کو اپ گریڈ کیا جائے اور ڈیوٹی چور ڈاکٹڑوں کو نکالاجائے ۔