حیدرآباد پولیس کا غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں غیر ملکی تارکین وطن اور غیر قانونی موبائیل فون سمزکے خلاف آپریشن جاری ،

6 افغانیوں سمیت دیگر مشکوک افراد کو گرفتار کرکے غیرقانونی سمز برآمد کر لی گئی

جمعہ 26 دسمبر 2014 22:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) حیدرآباد پولیس کا غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں غیر ملکی تارکین وطن اور غیر قانونی موبائیل فون سمزکے خلاف آپریشن جاری ہے، 6 افغانیوں سمیت دیگر مشکوک افراد کو گرفتار کرکے غیرقانونی سمز برآمد کر لی گئیں۔

(جاری ہے)

حیدرآبادضلع میں افغانی اور دیگر غیر قانونی تارکین وطن کے خلا ف کاروائی کے دوران غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیر ملکیوں کے خلاف مقدمات درج کرکے 6 افغانیوں کو حراست میں لیا گیا ہے، کینٹ پولیس نے موبائل مارکیٹ کی حد سے محمد نعیم آغاولد محمد سرور آغا سکنہ قندھار افغانستان کو موبائل فون اور مختلف نیٹ ورک کی10 سموں کے ساتھ گرفتار کیا، مکی شاہ پولیس نے انصار الحق ولد فیض الحق سید خیل ضلع غزنی افغانستان کو موبائل فون اور مختلف نیٹ ورک کی متعدد سموں سمیت گرفتار کرلیا، سٹی پولیس نے4افراد غلام رسول ولد حاجی خستہ گل سکنہ کارگائل افغانستان، سردار علی ولد جان محمد پٹھان ضلع میران افغانستان، مرزا ولد برات پٹھان ضلع دیر بستی کابل افغانستان اورآدم خان ولد حاضر خان پٹھان سکنہ کارگائیل افغانستان کو قدم گاہ اسٹیشن روڈ سے گرفتار کیا۔

متعلقہ عنوان :