جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے اعلیٰ سطحی وفد کا جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ہیڈ کوارٹر کا دورہ ،
سراج الحق کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کیلئے سانحہ پشاور کے حوالے سے" شہداء امن قومی کانفرنس "میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا گیا
جمعہ 26 دسمبر 2014 21:57
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری سیاسی کمیٹی بحراللہ خان ایڈوکیت کی قیادت میں جماعت اسلامی کا ایک اعلیٰ سطحی وفد نے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ وفد میں جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسرار اللہ ایڈوکیٹ اور سابق وزیر حافظ حشمت خان شامل تھے۔جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب نے جماعت اسلامی کے وفد کا استقبال کیا اس موقع پرجمعیت علماء اسلام کے نائب امیر مولانا عطاء الرحمان ،سیکرٹری جنرل شجاع الملک ،سیکرٹری اطلاعات جلیل جان اور سابق سینیٹرمولانا راحت حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔
جماعت اسلامی کے وفد کے سربراہ بحر اللہ ایڈوکیٹ نے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر کو جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے لئے سانحہ پشاور کے حوالے سے" شہداء امن قومی کانفرنس "میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا۔(جاری ہے)
اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری سیاسی کمیٹی بحراللہ خان ایڈوکیٹ نے کہاکہ یکم جنوری 2015کے شہداء امن قومی کانفرنس میں شرکت کی تمام سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کو دعوت دی جارہی ہے اور دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیاجائے گا۔
انہوں نے کہاکہ سانحہ پشاور پاکستان کا 9/11ہے اور پوری قوم کبھی بھی اس کو بھول نہیں سکے گی۔اس کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف قومی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب نے اس موقع پر کہا کہ جماعت اسلامی کی شہداء امن قومی کانفرنس ایک اہم اقدام ہے اور یہ بات خوش آئند ہے کہ جماعت اسلامی نے اس میں پہل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جماعت اسلامی کے اس اقدام کو سراہتے ہیں۔ اس سے ملک میں دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ ہم دہشت گردی کیخلاف پوری قوم کو متحد دیکھنا چاہتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.