شدید ترین سردی اور کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے والے متاثرین باڑہ انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں ، جماعت اسلامی خیبر ایجنسی،

حکمران محب وطن قبائل کی حالت پر رحم کھائے اور متاثرین باڑہ کی باعزت اپنے گھروں کو واپسی کیلئے اقدامات کرے،امیر ختیار بادشاہ

جمعہ 26 دسمبر 2014 21:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) امیر جماعت اسلامی خیبر ایجنسی اختیار بادشاہ نے کہا ہے کہ شدید ترین سردی اور کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے والے متاثرین باڑہ انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں ،حکمران محب وطن قبائل کی حالت پر رحم کھائے اور متاثرین باڑہ کی باعزت اپنے گھروں کو واپسی کیلئے اقدامات کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کو جاری کئے گئے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی متاثرین باڑہ کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیگی اور متاثرین کی مدد جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ قبائل کے مشکلا ت کے ازالے کیلئے ایک مستقل اور دیر پا حل نکالنے کی ضرورت ہے اور حکومت قبائل کیلئے فوری ریلیف اور بحالی کیلئے مسقل بنیادوں پر اقدامات اٹھائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہزاروں متاثرین شدید سردی میں انتہائی کسممپرسی کی زندگی گذار رہے ہیں اور موسم کی وجہ سے ایک طرف وبائی امراض کے شکار ہوتے جارہے ہیں اور دوسری طرف حالات کی وجہ سے ذہنی پریشانی میں مبتلاء ہیں ۔ انہوں نے حکمرانوں نسے مطالبہ کیا کہ متاثرین باڑہ کوبھی متاثرین وزیرستان طرز پر امدادی پیکیج دیا جائے ،انہوں نے متاثرین کیلئے نقد مالی امداد ،میڈیکل سہولیات کی فراہمی اور قبائل کے بچوں اور بچیوں کو سکولوں میں مفت تعلیم دینے کا بھی مطالبہ کیا

متعلقہ عنوان :