جماعت اسلامی پشاور کے چاروں ٹاؤنزامراء کی حلف برداری تقریب

جمعہ 26 دسمبر 2014 21:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) جماعت اسلامی پشاور کے چاروں ٹاؤنزامراء کی حلف برداری تقریب جماعت اسلامی کے ضلعی ہیڈکوراٹر میں منعقد ہوا۔ جس میں امیر جماعت اسلامی پشاور وسابق ممبرقومی اسمبلی صابرحسین اعوان مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری خالدوقاص چمکنی ، جماعت اسلامی صوبہ خیبرپختونخواہ کے سیکرٹری برائے سیاسی اُمور بحراللہ خان ایڈووکیٹ ،نائب امیرحافظ حشمت خان ،، ضلعی ترجمان وسابق صوبائی وزیر کاشف اعظم چشتی اور دیگر ذمہ داران بھی موجودتھے۔

اس موقع پر ضلعی امیر صابرحسین اعوان نے چاروں ٹاؤنز امراء سراج الدین قریشی ٹاؤن ون ، حمداللہ جان بڈھنی ٹاؤن ٹو ، عتیق الرحمن ٹاؤن تھری ، فضل کریم ماشوخیل ٹاؤن فور سے حلف اُٹھا لیا۔

(جاری ہے)

ضلعی امیر نے حلف برادری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یکم جنوری کو شہداء امن قومی کانفرنس میں تمام ملکی سیاسی ومذہبی رہنما شرکت کریں گے۔ اس تقریب میں آرمی پبلک سکول کے شہداء کے والدین خصوصی طورپر شریک ہونگے۔انہوں نے کہاکہ 16دسمبر کا دن ہماری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے اور اُس دن بہانے والے شہداء کے پاک خون میں تمام پاکستانی قوم کو اکھٹا کردیا ہے ۔حکومت فوج اور تمام سیاسی قوتیں اس وقت ایک صفحے پر ہیں اور انشاء اس سب نے ملک میں امن بحال کرنے کے لیے عظم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :