دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کا ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونا قابل تحسین ہے،نرگس متین

جمعہ 26 دسمبر 2014 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء)مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین ونگ کی رہنما نرگس متین نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کا ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونا قابل تحسین ہے ،فوج عدالتوں کا قیام جمہوریت پر قدغن نہیں یہ سیاسی قیادت کے ماتحت ہونگی۔

(جاری ہے)

ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر اپنی اصلاح کرنا ہوگی۔مسلم لیگ(ن) مشکل حالات میں دہشتگردی کی جنگ لڑرہی ہے وہ وقت دور نہیں جب دہشتگردی کا ناسور اس ملک سے مکمل طور پر ختم ہوگا ،وزیر اعظم میاں نواز شریف پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔سانحہ پشاور کے دکھ کا اظہار کرنا مشکل ہے مگر ان معصوم بچوں کا ناحق قتل دہشتگردوں کیلئے پھانسی کا پھندہ بنے گے