تقریبات میں محترمہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرنے کے علاورہ پشاور کے شہداء کے بلند درجات اور سوگوار خاندانوں کو صبر کے لیے اجتماعیہ دعا بھی ہو گی، منظور وٹو

جمعہ 26 دسمبر 2014 21:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو کی زیر صدارت جلاس ہوا جس میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی یوم شہادت کی مرکزی تقریب پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں کل (ہفتہ) صبح 11 بجے منعقد کرنے کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ان تقریبات میں محترمہ کی ملک و قوم اور غریب عوام کے حقوق کی لازوال جدوجہد کو زبردست خراج عقیدت پیش کرنے کے علاورہ پشاور کے شہداء کے بلند درجات اور سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل عطا کرنے کے لیے اجتماعیہ دعا بھی ہو گی۔

اسکے علاوہ تقریب میں قرآن خوانی، نعت خوانی اور شمعیں بھی روشن کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ راولپنڈی میں راجہ پرویز اشرف، ملتان میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور جنوبی پنجاب میں مخدوم شہاب الدین ان تقریبات کی صدارت کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس مہینے کے دوران پارٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیاگیا کہ پنجاب میں ہر ضلع کی سطح پر محترمہ کی یوم شہادت کی تقریبات اس سال منعقد کی جائیں کیونکہ لیاقت باغ پنڈی میں میٹروبس کے پراجیکٹ کی وجہ سے لیاقت باغ میں جلسہ کرنا ممکن نہیں۔

آج کے اجلاس میں شرکاء نے اپنے بھرپور عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کل کی مرکزی تقریب میں بڑی تعداد میں کارکنوں کی شرکت کو یقینی بنائیں گے اور اپنے محبوب قائد شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو پروقار طریقے سے خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اجلاس میں جن مقامی قائدین نے شرکت کی ان میں جہانزیب برکی، حاجی عزیزالرحمن چن، دیوان محی الدین، سہیل ملک، اسلم گل، طارق گجر،عبدالقادر شاہین، جہاں آراء وٹو، لبنیٰ ایڈووکیٹ، میاں وحید، میاں ایوب، افنان بٹ، راجہ عامرخان، اشرف بھٹی، ڈاکٹر خیام، خالد بٹ، ڈاکٹر احسن منظر، مظفر شاہ، عمر اکبر خان، چوہدری عاشق علی اور مرغوب نقوی نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :