مہمند ایجنسی ، مہمند رائفلز کا تحصیل صافی میں مکان پر چھاپہ، بھاری اسلحہ کی کھیپ و گولہ بارود برآمد، 2 افراد گرفتار

جمعہ 26 دسمبر 2014 21:49

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء ) مہمند رائفلز کا تحصیل صافی میں مکان پر چھاپہ۔ بھاری اسلحہ کی کھیپ و گولہ بارود برآمد۔ 2 افراد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی کے تحصیل صافی میں گزشتہ رات لکڑو کے قریبی علاقے میں مہمند رائفلز نے خفیہ اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارا۔ خانہ تلاشی کے دوران گھر میں مختلف جگہوں پر چھپائے گئے خانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

جسمیں 82 مارٹر گولے، مارٹر گن، 66 عدد اینٹی پرسنل مائن، راکٹ لانچرو گولے، ہینڈ گرینیڈز، 12.7 گن (دشکہ) و کارتوس و بارود شامل ہیں۔ کاروائی کے دوران مالک مکان اور ایک قریبی رشتہ دار کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ایف سی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ اس کاروائی سے علاقے میں ممکنہ تخریب کاری کا منصوبہ ٹل گیا۔ انہوں نے کہا کہ مہمند ایجنسی بھر میں مصدقہ اطلاع اور اپنے ذرائع سے معلومات پر ایسی کاروائیاں جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :