بی آئی ایس پی آفس میں ہجوم پر فائرنگ کی شدید مذمت کر تے ہیں،میر افضل مہمند

جمعہ 26 دسمبر 2014 21:49

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) چارسدہ بی آئی ایس پی آفس میں لوگوں کے ہجوم پر فائرنگ کی شدید مذمت کر تے ہیں۔ فائرنگ کی تمام تر ذمہ داری فریش کارڈ بنانے والے عملے پر عائد ہوتی ہے۔ اے ٹی ایم کارڈ مشین اور فریش کارڈ کی بنانے کی سہولت ایجنسی میں دی جائے۔میر افضل مہمند۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مہمند ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر میر افضل مہمند نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ مہمند ایجنسی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں اے ٹی ایم اور فریش کارڈ بنوانے کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے ایجنسی کے لوگ چارسدہ بی آئی ایس پی آفس جانے کیلئے مجبور ہوتے ہیں۔

جس میں رش اور بہت زیادہ ہجوم کی وجہ سے عوام واپس مایوس ہوکر لوٹ آتے ہیں۔ اور گزشتہ ہفتے نوبت فائرنگ تک آئی تھی جسمیں 3 زخمی اور 1 قیمتی جان ضائع ہو گئی تھی۔ انہوں اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایجنسی میں فریش کارڈ بنوانے اور اے ٹی ایم کی سہولت بی آئی ایس پی کے مہمند ایجنسی کے سنٹر کو بھی دیا جائے تاکہ لوگ آسانی کے ساتھ اس سے مستفید ہو سکیں۔ اور چارسدہ بی آئی ایس پی سنٹر پر رش بھی کم ہو جائیگا۔

متعلقہ عنوان :