ملک نازک ترین حالات سے گزر رہا ہے،محمد افضل کھوکھر،

عوام کو دہشت گردی کی آگ سے بچانے کے ساتھ غربت ،مہنگائی اور بے روزگاری کی دلدل سے نکال کرترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے،مشیر وزیر اعظم

جمعہ 26 دسمبر 2014 21:47

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) مشیر وزیر اعظم ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ ملک نازک ترین حالات سے گزر رہا ہے ۔ عوام کو دہشت گردی کی آگ سے بچانے کے ساتھ ساتھ غربت ،مہنگائی اور بے روزگاری کی دلدل سے نکال کرترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے ۔وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس اپنے دفتر میں خصوصی میٹنگ کے دوران فیصل آباد قصورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زیر تکمیل اور مکمل ہونے والے ماڈل بازاروں اور اولڈ ایچ ہومز کے افسران کو ہدایات دے رہے تھے۔

انہوں نے پنجاب کے تمام زیر تکمیل ماڈل بازاروں اور اولڈ ایج ہومز کے تعمیراتی کام کی رفتار میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ تکمیل شدہ ماڈل بازاروں میں معیاری اشیاء کی وافر مقدار میں فراہمی اور ارزاں قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے سخت ہدایات کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماڈل بازاروں کے اطراف میں تجاوزات کا حتمی طور پرخاتمہ کیا جائے ۔

بالخصوص ماڈل بازاروں کے اندرفوڈ سٹریٹس، بچوں کے کھیلنے کیلئے جوائے لینڈ اور پارک ترجیحی بنیادوں پر خوبصورت اور جدید سہولیات سے آراستہ ہونے چاہئیں تاکہ ٹینشن زدہ ماحول سے نکل کر یہاں آنے والے لوگ سکون اور خوشی محسوس کرسکیں۔خوش بخت فاؤنڈیشن کے چیئرمین ملک افضل کھوکھر نے مزید کہا کہ اولڈ ایج ہومز میں رہنے والوں کو گھر جیسا ماحول دینے کیلئے زندگی کی تمام سہولیات کی دستیابی ان کا مشن ہے۔

متعلقہ عنوان :