کالیکی منڈی،ایل پی جی مافیابے لگام، 20روپے اضافہ سے قیمت 220 روپے کلو تک پہنچ گئی

جمعہ 26 دسمبر 2014 21:47

کالیکی منڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) ایل پی جی مافیابے لگام۔قیمت میں مزید 20روپے کلواضافہ ۔قیمت220روپے کلو تک پہنچ گئی۔سوئی گیس کی بندش اورکم پریشرکافائدہ اٹھاتے ہوئے ایل پی جی مافیا عوام کی کھال اتارنا شروع کردی۔ضلعی انتظامیہ نے چپ سادھ لی ۔مارکیٹنگ کمپنیوں نے سپلائی محدودکردی ڈیلروں کا موقف۔سوئی گیس کی بندش اورکم پریشر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایل پی جی مافیانے بھی عوام کی کھال اتانا شرع کردی ۔

(جاری ہے)

مصنوعی قلت پیداکرکے قیمت میں مزید 20 روپے کلو اضافہ کردیا جس سے فی کلو قیمت 220روپے تک جاپہنچی دکانداروں کے مطابق ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے سپلائی محدودکردی گئی ہے جس کے باعث وہ بھی مہنگے داموں گیس خریدنے پر مجبورہیں ۔سروے کے مطابق گذشتہ کئی روز سے کئی علاقوں میں ایل پی جی سرے سے ہی دستیاب نہیں تھی جبکہ جن دکانوں پر گیس دستیاب تھی وہاں پر قیمت مزید 20روپے اضافہ ہوگیا ہے اورقیمت 220روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جس سے گھریلوسلنڈرکی قیمت 260روپے اضافہ سے 2600روپے جبکہ کمرشل سلنڈر900روپے اضافہ سے 9000 تک پہنچ گئی ہے دوسری طرف ضلعی انتظامیہ نے نے کسی قسم کی کاروائی کی بجائے چپ سادھ لی ہے

متعلقہ عنوان :