کالیکی منڈی ،غیر حاضری پر ضلع کی 11 لیڈی ٹیچرزکو نوکری سے برخاست 35 کو شو کاز نوٹس جاری

جمعہ 26 دسمبر 2014 21:46

کالیکی منڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) غیر حاضری پر ڈسٹرکٹ حافظ آباد کی 11 لیڈیزٹیچرزکو نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے 35 کو شوکاز نوٹس جاری ان خیالات کیا اظہار غزالہ انور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل حافظ آباد نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کررہی تھی انہوں نے کہا کہ غیر حاضر رہنے والی ٹیچر نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھیں گی لہذا ٹیچرز اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اسی میں ان کی بہتری ہے نوکری سے برخاست کی جانے والی ٹیچرز میں رخشندہ صدیق ای ایس ای گرلز پرائمری سکول ٹھٹھہ رائیکا۔

سمیرا عبدالمجید ای ایس ای گرلز پرائمری سکول ٹھٹھہ گاہرہ ۔قرآةالعین ایس ای ایس ای گرلز ایلیمنٹری سکول کوٹ گورا۔ زرمینہ شفیق ای ایس ای گرلز پرائمری سکول سروف والا ۔صفورا ناز ای ایس ٹی گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کولوتارڑ۔

(جاری ہے)

نبیلہ حیات ای ایس ای گرلز کیمونٹی ماڈل سکول کوٹ سجانہ۔ عشرت پروین ای ایس ٹی گرلز ایلیمنٹری سکول دھرنکے لالکے۔

کرن زہراای ایس ٹی گرلز پرائمری سکول چک دیوان۔ عاتکہ مجاہد ای ایس ای گرلز پرائمری سکول مانیانوالہ۔ مقدس عندلیب ای ایس ای گرلز پرائمری سکول گلشن بختاور اس موقع پر سینئر کلرک خادم حسین ڈیلنگ اسسٹنٹ عمران فاروقی بھی موجودتھے غزالہ انور نے کہا کہ سیکورٹی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کے چھ مراکز میں میٹنگ کرکے سیکورٹی کے بارے میں سخت ہدایات دے دی ہیں سیکورٹی کے سلسلہ میں لاپروائی اور کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی جس سکول میں چوکیدار نہیں اس سکول کی ہیڈ مسٹریس گاؤں والوں کی مدد سے چوکیدار رکھیں اور اگر فروغ تعلیم میں فنڈ موجود ہے تو اس سے تنخواہ پر بھی چوکیدار رکھ سکتے ہیں سکول سے متعلقہ کوئی بھی مسئلہ ہو فوراًاپنی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سے رابطہ کریں ۔