ملک بھر میں سردی کا راج ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ دھند کی لپیٹ میں آگئے ،
شمالی علاقوں میں خشک سردی سے امراض پھیلنا شروع ہوگئے ، خراب موسم اور شدید دھند کے باعث پی آئی اے کی پروازوں کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، صبح کی پروازیں ایک گھنٹہ تاخیر اور شام کی پروازیں ایک گھنٹہ قبل روانہ ہونگی کئی شہروں میں پروازیں بند کردی گئیں، ترجمان پی آئی اے ، کہ آئندہ موٹروے کسی صورت بند نہیں کی جائے گی گہری دھند کی صورت میں گاڑیوں کو قافلے کی شکل میں لایا جائے گا، آئی جی موٹرو ے، آئندہ چند روز بھی بارش کی توقع نہیں ، زیادہ تر علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلستان میں برفباری کی توقع ہے، محکمہ موسمیات
جمعہ 26 دسمبر 2014 21:37
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء ) ملک بھر میں سردی کا سراج پنجاب اور خیبر پختونخواہ دھند کی لپیٹ میں ، بلوچستان کے شمالی علاقوں میں خشک سردی سے امراض پھیل رہے ہیں ، ملک بھر میں خراب موسم اور شدید دھند کے باعث پی آئی اے کی پروازوں کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق صبح کی پروازیں ایک گھنٹہ تاخیر اور شام کی پروازیں ایک گھنٹہ قبل روانہ ہونگی کئی شہروں میں پروازیں بند کردی گئیں ۔
آئی جی موٹرویز پولیس ذوالفقار چیمہ نے کہا ہے کہ آئندہ موٹروے کسی صورت بند نہیں کی جائے گی گہری دھند کی صورت میں گاڑیوں کو قافلے کی شکل میں لایا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہفتے کے دن کے لیے کراچی سے لاہور کی پروازوں کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے اور تبدیل شدہ شیڈول جاری کردیا گیا ہے جبکہ دھند اور موسم کی خرابی کے باعث ملتان ، رحیم یار خان ، بہاولپور اور ڈی جی خان کی پرازیں اکتیس دسمبر تک بند کردی گئی ہیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.