سلام مغلوب ہونے کے لیے نہیں آیا ،غالب ہوکررہے گا ،ملک پرمٹھی بھر سیکولر طبقہ قابض ہے ، حافظ نعیم الرحمن،
دہشت گردی کا خاتمہ حکمرانوں کی اولین ذمہ دار ی ہے ،آئین کی حکمرانی اور جمہوریت کے فروغ کے حامی ہیں ، تربیتی نشست سے خطاب
جمعہ 26 دسمبر 2014 21:34
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) امیرجماعت اسلامی کراچی انجینئر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اسلام مغلوب ہونے کے لیے نہیں آیا ،غالب ہوکررہے گا ،ملک پرمٹھی بھر سیکولر طبقہ قابض ہے ،دہشت گردی کا خاتمہ حکمرانوں کی اولین ذمہ دار ی ہے ،آئین کی حکمرانی اور جمہوریت کے فروغ کے حامی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ملیر ز ون کے تحت فاروقی مسجد سعودآباد ملیر میں تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تربیتی نشست میں رکن شوری سیدمحمد اقبال ،امیرضلع شرقی محمد یونس بارائی ،قیم ضلع نعیم اختر ،نائب امیر ،توفیق الدین صدیقی ،امیرزون نجم الدین اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ دین اسلام مغلوب ہونے کے لیے نہیں آیا یہ اللہ کا وعدہ ہے کہ اسلام غالب ہوکر رہے گا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک پرمٹھی بھر سیکولر طبقہ قابض ہے اوراپنی من مانیوں کے ذریعے ملک وقوم کوان کے عظیم مقاصد سے ہٹانا چاہتا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے ہمیں امت وسط کا درجہ دیا ہے ،امت وسط اعلی مقاصد کے لیے دیگراکائیوں سے موازنہ نہیں کرتی ۔انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم مسلمان ہیں اور بحیثیت مسلمان قرآن وحدیث کی دعوت کا پرچارہمارا فرض ہے ، جہاد فی سبیل اللہ کے فریضے اور نظریے سے دستبردار نہیں ہوں گے ۔ ہم نے انتخابی نظام کواس لیے قبول کیا ہے کیوں کہ ہم جمہوریت کے حامی ہیں اور آمریت کومسترد کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور سمیت ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں ، دہشت گر دی کا خاتمہ حکومت اوراداروں کی اولین ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان ہرقسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیاررہیں ،جماعت اسلامی کے دعوتی پلیٹ فارم کووسعت دینے کی ضرورت ہے ۔ تربیتی نشست سے رکن مرکزی شوری سید محمد اقبال نے فلسفہ نماز پر لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی اخروی کامیابی کے لیے جنت کی کنجی یعنی نماز کے قیام کی فکرکرنی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ نماز ہی ہمارے روزمرہ کے معمولات میں بہتری اور ہمیں آپس میں بہتر ین رشتہ فراہم کرتی ہے ۔ تربیتی نشست سے مولانا یامین منصوری ،صلاح الدین اورامیرزون نجم الدین نے بھی خطاب کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.