لاہور ، لیسکو کے ایس ڈی او فائرنگ سے قتل ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی

جمعہ 26 دسمبر 2014 21:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) لاہور میں اسکیم موڑ کے قریب لیسکو کے ایس ڈی او رائے زیاد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیسکو کے اتحاد کالونی سب ڈویژنوں کے ایس ڈی او رائے زیاد دفتر جارہے تھے کہ لالہ زار میں اسکیم موڑ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کرکے قتل کردیا واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے رائے زیاد کو شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے واضح کہ اسی مقام پر چند ماہ قبل ایک ایس ڈی او کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم وہ بچ گئے تھے۔