موجود ہ حالات کے تناظر میں سکول،کالجزکی سکیورٹی بڑھاناوقت کی اہم ضرورت اور احساس ذمہ داری ہی کی بدولت تحفظ کو ممکن بنایا جا سکتا ہے،ڈی پی او نوشہرہ

جمعہ 26 دسمبر 2014 21:29

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء )نوشہرہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رب نواز نے کہا ہے کہ موجود ہ حالات کے تناظر میں سکول،کالجزکی سکیورٹی بڑھاناوقت کی اہم ضرورت ہے اور احساس ذمہ داری ہی کی بدولت تحفظ کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر ربنوازخان کی سکول،کالجز کے پرنسپل سے سیکورٹی کے متعلق منعقدہ میٹنگ میں خطاب۔

تفصیلات کے مطابق۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرربنواز خان کے دفتر میں سانحہ پشاور کے بعدسکول،کالجز کی سکیورٹی بڑھانے کے متعلق میٹنگ منعقد کی گئی جس میں بیکن ہاوس سکول سے سید محمدالیاس،ایف جی سکول سے گوہر زمان،فوجی فاونڈیشن ماڈل سکول سے سمع اللہ،پیس سکول کینٹ برانچ سے محمد شعیب،مشتاق سعید،لفٹننٹ کرنل ریٹائرڈ قاضی،اعجاز احمد شاہ،زبردست خان نوشہرہ کلاں برانچ سے طاہر خان ،ایف جی ڈگری کالج سے عبدالرحمان،روٹ سکول سے نعمان نعیم،آرمی پبلک سکول اقبال اکیڈیمی ا ے ایس سی سے سید طاہرعلی شاہ،آرمی پبلک سکول زمزمہ سے ضیاء الرحمان، دی سٹی سکول سے محمد سہیل نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ربنواز خان نے شرکاء میٹنگ سے کہا کہ سانحہ پشاور پر جتنا افسوس کیا جاے کم ہے ۔موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے سکولوں کی سیکورٹی کے انتظام کو بہتر کریں۔احساس ذمہ داری کی بدولت ہی ا س قسم کے حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔ پرنسپلز کو سکیورٹی کے متعلق مکمل ہدایات جاری کی گئی۔