محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے اپنی زندگی قربان کرکے عوام کے ساتھ جینے مرنے کا وعدہ پورا کیا ،صوبائی وزیر سردار علی نواز خان مہر

جمعہ 26 دسمبر 2014 21:25

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء ) سندھ کے وزیر زراعت اور سپلائی و پرائسز سردار علی نواز خان مہر نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں محترمہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے اپنی زندگی قربان کرکے عوام کے ساتھ جینے مرنے کا وعدہ پورا کیا ۔

(جاری ہے)

وہ دنیا کی عظیم لیڈر تھیں جو اپنے باپ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بھائیوں مرتضیٰ اور شاہنواز بھٹو کی طرح کسی آمر اور ظالم حکمرانوں کے آگے جھکنے کے بجائے ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔

سردار مہر نے مزید کہا کہ آج ملک میں جو جمہوریت ہے وہ شہید رانی کی قربانیوں کے نتیجے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لئے آگے بڑھیں کیونکہ جمہوریت ہی اس ملک کے استحکام کی ضمانت ہے ۔

متعلقہ عنوان :