پی ایس ایف کی جانب سے آج د بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مین سلور جوبلی گیٹ پر شمعیں روشن کی جائینگی

جمعہ 26 دسمبر 2014 21:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ کراچی کے کوآرڈینیٹر تجمل حسین کے اعلامیہ کے مطابق پی ایس ایف کی جانب سے آج بروز ہفتہ 27 دسمبر 2014 ء کو شام 5:00 بجے شہید بینظیر بھٹو کی عظیم اور لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مین سلور جوبلی گیٹ پر شمعیں روشن کی جائینگی جس میں شہر بھر سے پی ایس ایف کے جیالوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :