نیشنل ایکشن پلان پر فوری عمل درآمد کروایا جائے ،ریاست اور سیاسی قیادت کا عزم قابل تحسین ہے ،صاحبزادہ زاہد محمودقاسمی

جمعہ 26 دسمبر 2014 21:22

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) پاکستان علماء کونسل اور انٹرنیشنل ختم نبوت پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمودقاسمی نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر فوری عمل درآمد کروایا جائے ۔ریاست اور سیاسی قیادت کا عزم قابل تحسین ہے ۔قومی قیادت کے متفقہ فیصلو ں سے دہشت گردی ختم ہوگی ۔پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام آج پورے ملک میں یوم امن کے طور پر منایا گیا ۔

30دسمبر کو پیغام اسلام کانفرنس ملک میں قیام امن کے لیئے سنگ میل ثابت ہوگی۔ جس میں ملک کے مقتدر علماء کرام مستقبل کی رہنمائی اور لاحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ اجتماع میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے پشاور حملے میں ملوث ملزمان کو سر عام سزاء دی جائے اسکول اور بچوں پر حملہ کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا انہوں نے مرکزی جامع مسجد گول فیصل آباد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان میں دینی مدارس رجسٹر ڈ ہیں اور جو مدارس رجسٹرڈ نہیں ہیں یہ مقامی حکومتی اداروں کی کمزوری ہے دینی مدارس کے منتظمین رجسٹریشن آفس میں چکر لگا کر تنگ آ چکے ہیں بیوروکریسی کے رویوں کی وجہ سے دس فیصد مدارس رجسٹرڈنہیں ہو سکے اگر حکومت دلچسپی لے اور بیوروکریسی اپنا رویہ تبدیل کرے تو مدارس کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو سکتا ہے دینی مدارس کے خلاف میڈیا ٹرائل بند کیا جائے ریاستی اداروں اور عدلیہ کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے نیشنل ایکشن پلان پر فوری عمل درآمد کر وایا جائے دینی مدارس کے علماء دہشت گردی کے خاتمے کے لیئے حکومت کے ساتھ ہیں جو علماء اکرام اور دینی جماعتیں دہشت گردی کے خاتمے کے لیئے حکومت کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں انکی قدر کی جائے بے جااسلام اور مسجد مدرسے کے خلاف پروپیگنڈہ بند کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :