دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے حکومت فوری اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نظام مصطفےٰ کے نفاذ کا اعلان کردے،متحدہ امن کمیٹی پاکستان

جمعہ 26 دسمبر 2014 21:21

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) سانحہ پشاور قیامت تک یا د رکھا جائے گا ۔ معصوم طلبہ کو شہید کرنے والے دہشت گردوں کا نہ تو اسلام سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی ملک پاکستان کیساتھ پاک افواج نے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے جو حکمت عملی اپنائی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے سزائے موت کی سزاء کو بحال کرے ۔ اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نظام مصطفےٰ کے نفاذ کا اعلان کردے تودہشت گردی خود بخود ختم ہوجائے گی ۔ متحدہ امن کمیٹی نظام مصطفےٰ کے نفاذ اور وطن عزیز کو امن کاگہوارہ بنانے کیلئے جدوجہد کرتی رہے گی دہشت گردوں کو قرار واقع سزا دی جائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چیئرمین متحدہ امن کمیٹی پاکستان صاحبزادہ محمد منشاء سالک قادری رضوی نے روحانی درسگاہ مرکز جامعتہ ا لسا لکین جامع مسجد چشتیہ صابریہ رضویہ سالک روڈ مقبول ٹاؤن فیصل آباد میں جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ آقا دوجہاں حضرت محمد مصطفےٰ نے چودہ سوسال قبل ہی مسلمانوں کو امن وامان اخوت بھائی چارے کی فضاء کوقائم رکھنے کا درس دے دیا تھا ۔ آج بھی عالم اسلام کے مسلمان حضور نبی کریم کی ولادت وسعادت کی خوشی میں جشن عید میلاد النبی کے سلسلہ میں دنیا بھر میں خوشیاں منائی جاتی ہیں یہ ملک عالم اسلام کا قلعہ ہے اس ملک سے دہشت گردی کو خاتمہ کرنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علمائے اکرام وتاجر حضرات پاک افواج اورحکومت وقت کا ساتھ دیں۔

اسی میں ہم سب کی بھلائی ہے CID کے اہل کار بھی عوام کے ساتھ رابطہ رکھیں شر پسند عناصر پر کڑی نگرانی کی جائے ۔ دہشت گردی خود کش حملہ اور انتہا پسند ی میں شامل افراد کے خلاف کارروائی کی جائے جشن عید میلاد النبی کے جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں انہوں نے مزید کہا ہے کہ اہلسنت وجماعت حنفی بریلوی کی مساجد اوردرباروں کو بھی مزید سکیورٹی فراہم کی جائے جشن عید میلاد النبی کے جلوسوں کے منتظمین کے ساتھ تھانوں کی سطح پرتعاون کیا جائے اور انکی سکیورٹی کاخاص خیال رکھا جائے انہوں نے مزید کہا ہے کہ اہلسنت وجماعت حنفی بریلوی امن پسند ہے کیونکہ اہلسنت وجماعت کے اکابرین نے وطن عزیز کو کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا ہے اسکی حفاطت کیلئے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :