نصیرآباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ، ڈکیتی ‘ راہزنی سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ملزمان کے سرغنہ گرفتار ، لوٹا ہوا مال نقدی برآمد

جمعہ 26 دسمبر 2014 21:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) نصیرآباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی ‘ راہزنی سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ملزمان کے سرغنہ کو گرفتار کرکے لوٹا ہوا مال نقدی برآمد کر لی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں آل بلوچستان ریسٹورنٹ اینڈ ہوٹل ایسوسی ایشن سمیت دیگر تاجر رہنماؤں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پولیس آئندہ بھی جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرکے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائے گی تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز سے بلوچستان کے علاقے نصیرآباد اور ملحقہ علاقوں میں چوری ڈکیتی سمیت دیگر جرائم کی وارداتیں تواتر کیساتھ ہورہی تھیں گزشتہ روز ریجنل پولیس آفیسر ‘ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نصیرآباد کی خصوصی ہدایت پرایڈیشنل ایس پی نصیرآباد نور محمد بڑیچ کی سربراہی میں ایس ایچ او صدر علی گوہر اور ایس ایچ او سٹی ثمن علی نے دیگر عملہ کے ہمراہ جرائم پیش عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے جرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ڈاکوؤں کے سرغنہ شاہ مراد سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لوٹا ہوا قیمتی سامان نقدی برآمد کر لی جبکہ منگولی اور گرد ونواح میں سرچ آپریشن اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے تین مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرکے اغواء برائے تاوان کے دو ملزمان کو بھی حراست میں لیا ہے پولیس کی علاقے سے جرائم کی بیخ کنی کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی آل بلوچستان ریسٹورنٹ اینڈ ہوٹل ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر اور تاجر رہنماء رحیم آغا نے ایڈیشنل ایس پی نصیرآباد نور محمد بڑیچ اور اس کی ٹیم کی جانب سے ڈاکوؤں کیخلاف کارروائی کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کا عملہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں یقینی بنانے کیساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے سرانجام دے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع ہو سکے ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے آئی جی پولیس بلوچستان محمد عملش سے مطالبہ کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے والے پولیس افسران اور دیگر اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خصوصی انعام دیں ۔

متعلقہ عنوان :