فیصل آباد،سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے میگا پراجیکٹ جھال خانوانہ چوک سے انڈر پاس فلائی اوور کی تعمیر کا کام آئندہ دوروز میں شروع ہوجائے گا،ڈی سی اونورالامین مینگل ،

ٹھیکیدار تعمیراتی ادارے این ایل سی نے منصوبے کے آغاز کے لئے سائٹ آفس قائم کردیا

جمعہ 26 دسمبر 2014 21:19

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے میگا پراجیکٹ جھال خانوانہ چوک سے انڈر پاس فلائی اوور کی تعمیر کا کام آئندہ دوروز میں شروع ہوجائے گااس سلسلے میں ٹھیکیدار تعمیراتی ادارے این ایل سی نے منصوبے کے آغاز کے لئے سائٹ آفس قائم کردیا ہے۔ڈی سی اونورالامین مینگل نے جھال خانوآنہ چوک انڈر پاس وفلائی اوور کے تعمیراتی امورکاجائزہ لینے کے لئے موقع کا دورہ کیا۔

ای ڈی اوورکس محمد اقبال،ای ڈی اوفنانس مہر رمضان اور دیگر افسران کے علاوہ این ایل سی کے نمائندے بھی اس موقع پرموجود تھے۔ڈی سی اونے بتایا کہ انڈر پاس وفلائی اوور کی تعمیر کے آغاز میں یوٹیلٹی سروسز کو منتقل کیا جائے گا۔اس سلسلے میں فیسکو،واسا،ایریگیشن،سوئی گیس اوردیگر متعلقہ محکموں سے یوٹیلٹی سروسز کی شفٹنگ کے لئے اخراجات کے تخمینے حاصل کرکے انہیں ادائیگیاں کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے ٹھیکیدار تعمیراتی ادارے این ایل سی کے نمائندوں سے کہا کہ وہ تیزرفتار تعمیر کو یقینی بنائیں اورتعمیراتی مرحلے کے دوران شہریوں کی سہولیات کاخیال رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں شہری تعاون کریں انہیں اس منصوبے کی وجہ سے درپیش مشکلات کا احساس ہے اور یہ منصوبہ شہریوں کی سہولت اورشہر کی ترقی میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ عنوان :