لاہور پریس کلب میں کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور کا اجلاس

جمعہ 26 دسمبر 2014 21:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور (کرال) کا اجلاس گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں منعقد ہوا۔ جس میں ملکی حالات کے پیش نظر کرائم رپورٹرز کی ذمہ داریوں پر اظہار خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں لاہور پولیس اور سکیورٹی اداروں کا دہشت گرد عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا بھرپور ساتھ دینے کا عزم کیا گیا اور سکیورٹی اداروں کے کام کو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں بھرپور طور پر شائع کرنے کا بھی کہا گیا۔ اجلاس میں سینئر کرائم رپورٹرز میاں رؤف، ریاض ٹاک، احسان شوکت، تنویر خان، خالد فاروق، عطا اللہ، مرزا رمضان بیگ، ملک خالد، حسنین شاہ سمیت مختلف اداروں کے کرائمز رپورٹرز نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :