Live Updates

تحریک انصاف کا عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمات ختم کرنے کا وفاق سے باضابطہ مطالبہ،

وفاقی حکومت نے معاملات پر پیش رفت کی یقین دہانی کرادی

جمعہ 26 دسمبر 2014 21:18

تحریک انصاف کا عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء ) تحریک انصاف نے عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمات ختم کرنے کا وفاقی حکومت سے باضابطہ مطالبہ کردیا،وفاقی حکومت نے معاملات پر پیش رفت کی یقین دہانی کرادی ،تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اورحکومت کے درمیان ہونے والے مزاکرات میں سرفہرست مقدمات کے خاتمے کامطالبہ کیاہے اورکہاہے کہ حکومت سے بامعنی مزاکرات کے لیے عمران خان سمیت دیگر عہدیداروں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات ختم کرناہوں گے تبھی مزید پیش رفت ہوسکے گی جس پر وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیرترین کویقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت اس حوالے سے تحریک انصاف کے تمام ترتحفظات کودورکرے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات