کوئٹہ ، اکبر بگٹی ایکسپریس کی زد میں آکررکشے میں سوار بی سی اہلکار سمیت دو افراد زخمی

جمعہ 26 دسمبر 2014 21:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں اکبر بگٹی ایکسپریس کی زد میں آکررکشے میں سوار بی سی اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے تھانہ نیو سریاب کے قریب غلام رسول پھاٹک پر رکشہ ریلوے پھاٹک کراس کررہا تھا کہ کوئٹہ سے راولپنڈی جانیوالی اکبر بگٹی ایکسپریس کی زد میں آنے سے رکشہ ڈرائیورمحمد اسحاق اور بلوچستان کانسٹیبلری کا کانسٹیبل گل شاہ شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا مزید کارروائی پولیس کررہی ہے ۔