کوئٹہ سے راولپنڈی، مانسہرہ جانیوالی مسافر کوچز پر ایف آر کے علاقے مغل کو ٹ میں پتھراؤ ،متعدد مسافر اور ڈرائیور زخمی، کوچز کے شیشے توڑ دئیے گئے

جمعہ 26 دسمبر 2014 20:51

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) کوئٹہ سے راولپنڈی اور مانسہرہ جانے والی مسافر کوچز پر ایف آر کے علاقے مغل کو ٹ میں پتھراؤ متعدد مسافر اور ڈرائیور زخمی کوچز کے شیشے توڑ دئیے گئے ایف آر کے علاقے سے مسافر کوچز واپس دوسری جانب مسافر کوچز چلنے کیخلاف منی ویگن مالکان نے غیر قانونی ہڑتال شروع کر دی ہڑتال کے باعث مسافر سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں حکام ملزمان کے سامنے بے بس دکھائی دے رہے ہیں تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے راولپنڈی اور مانسہرہ جانے والے مسافر کوچز پر ایف آر کے علاقے مغل کوٹ میں نامعلوم افراد نے پتھراؤ کر کے کوچز کے شیشے توڑ دئیے جس کے نتیجے میں متعدد مسافر اور ڈرائیور زخمی ہو گئے ملزمان نے ایف آر کے علاقے سے راولپنڈی اور مانسہرہ جانے والے مسافر کوچز پتھراؤ کے بعد واپس کر دئیے جبکہ دوسری جانب ان مسافر کوچز کے ڈی آئی خان روٹ استعمال کرنے کیخلاف منی ویگن مالکان نے غیر قانونی ہڑتال شروع کر دی گزشتہ دو روز سے جاری ہڑتال کے باعث مسافر سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں مسافر دن بھر جن میں خواتین بچے بوڑھے اور بیمار شامل ہو تے ہیں ژوب اڈے میں گاڑیوں کے چلنے کا انتظار کرنے کے بعد واپس گھروں کا مسافر خانوں کا رخ کرنے پر مجبور ہوتے ہیں مسافر کوچز کی اس روٹ پر چلنے اور ایف آر کے علاقے میں رونما ہونے والے ناخوشگوار واقعات منی ویگن مالکان کی آئے روز غیر قانونی ہڑتال کا سلسلہ عرصہ دراز سے چلا آرہاہے مگر متعلقہ حکام اس سلسلے میں مکمل طور پر بے بس دکھائی دے رہی ہے ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں کو مٹھی بھر ٹرانسپورٹروں کی دہشت گردی کا سامنا ہے مسافر کوچز پر آئے روز فائرنگ اور پتھراو کا سلسہ جاری ہے واضع رہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور صوبے کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر اور ملازمت پیشہ لوگ جن میں زیادہ تر کا تعلق سیکورٹی فورسز سے ہیں آبائی علاقوں میں جانے کیلئے ماضی میں سبی اور دیگر روٹ استعمال کرتے رہے مگر مختلف ادوار میں مسافر کوچز سے مسافروں کو اتار کر دہشت گردی کانشانہ بنانے کے بعد مسافروں اور ٹرانسپورٹروں نے ژوب کوئٹہ و ڈیرہ اسماعیل خان قومی شاہراہ روٹ کو محفوظ تصور کرنے پر استعمال کرنا شروع کر دیا مگر اس روٹ پر بھی مسافر محفوظ نہیں رہے ژوب ڈیرہ قومی شاہراہ پر عرصہ دراز سے قابض منی ویگن ٹرانسپورٹرز کی ایک مخصوص گروہ جن کی گاڑیاں چلانے کے قابل بھی نہیں اپنی اجارہ داری کو خطرے میں دیکھ کر صوبائی دارالحکومت سے صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اور راولپنڈی جانے والی مسافر کوچز کو آئے روز ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر دہشت گردی کا نشانہ بنا تے ہوئے مسافر کوچز پر فائرنگ اور پتھراؤ کر کے مسافروں جن میں خواتین بچے وبوڑھے اور بیمار شامل ہوتے ہیں کو دہشت زدہ کرتے ہیں گزشتہ روز مسافر بسوں پر ہونے والی پتھراؤ سے متعدد مسافر اور ڈرائیور زخمی ہو گئے جبکہ ایک بزرگ خاتون اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھی اور مسلسل رو رہی تھی اس موقع پر مسافروں نے بتایا کہ اس شاہراہ پر سفر کرنے سے بیزار ہو گئے ہیں مگر یہاں اور ایف آر کی پولیٹیکل انتظامیہ دہشت گرد ٹرانسپورٹر کے سامنے مکمل طور پر بے بس دکھائی دے رہی ہے اس شاہراہ کی تعمیر پر حکومت نے اربوں روپے خرچ کئے اور یہ ایک قومی شاہراہ ہے مگر یہاں حکومتی عملداری کو چند لوگوں نے چیلنج کر رکھی ہے انتظامیہ ملزمان کیخلاف نارمل دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیتے ہیں جس سے واقعات کا نہ ختم ہونے کا سلسلہ آئے روز جاری رہتا ہے انتظامیہ کو چائیے کہ مسافروں کو دہشت زدہ کرنے والے ملزمان کیخلاف انسداد دہشت گردی کے دفعات کے تحت مقدمات درج کرے۔