اسلام کے نفاذ کے بغیر ملک مشکلات اور بحرانوں سے آزاد نہیں ہو سکتا ہے ، ملی مجلس شرعی

جمعہ 26 دسمبر 2014 20:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء)ملی مجلس شرعی نے کہا ہے کہ اسلام کے نفاذ کے بغیر ملک مشکلات اور بحرانوں سے آزاد نہیں ہو سکتا ہے ، اسلام اس ملک کا مقدر ہے اس کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا ہے، وطن عزیز میں اس وقت جس قدر بحران ہیں ان کا حل آپ کے لائے ہو ئے نظام کے نفاذ میں ہے۔ آئین کی رو سے حکمران ملک میں قر آن وسنت کے خلاف مو جو د قوانین ختم کر نے اور اسلام کے نفاذ کے پابند ہیں اس حوالے سے حکمرانوں کو فوری اقدا مات کر نے چاہیں۔

ان خیالات کا اظہار ملی مجلس شرعی کے صدر مفتی محمد خان قادری، سیکرٹری جنرل پروفیسرڈاکٹرمحمد امین، جمعیت اتحاد العلماء پاکستان کے سرپرست مولانا عبدالمالک ،قاری خلیل الرحمن قادری،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا امیر حمزہ ،سرفراز احمد خان ،شیخ الحدیث مولانا زاہد الراشدی ،پروفیسر میاں محمد اکرم ،حافظ محمد ادریس ،محمد یعقوب شیخ ،تنظیم اسلامی کے حافظ عاکف وحید اور دیگر رہنماوٴں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

شرکاء نے مزید کہا کہ قر آن وسنت پر مکمل عمل کیا جائے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم دہشت گر دی ‘امن وامان ‘مہنگائی اور بے روز گاری سمیت تمام مسائل سے نجات حاصل کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر قانون سازی سے عوام کی منزل قریب اجائے گی انہوں نے کہا کہ پا کستانی قوم ملکی بیرو نی ایجنڈے کو قبول نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ عوام کسی ایمپورٹ نظام کو کسی صورت ملک میں نہیں چلنے دے گی انہوں نے کہا کہ ملی مجلس شرعی ملک میں پر امن اسلامی انقلاب کے لیئے کوشاں ہے اور یہ انقلاب ہم پار لیمنٹ کے ذریعے لا نا چاہتے ہیں