دہشتگردی کا نیٹ ورک توڑنے کیلئے ذاتی انا اور اختلافات کو بھلا کر متحد ہوجائیں کیونکہ اتحاد کے ساتھ ہی ملک آگے بڑھ سکتاہے، جمعیت علماء اسلام (س) کا مطالبہ

جمعہ 26 دسمبر 2014 20:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) جمعیت علماء اسلام (س) نے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے مطالبہ کیاہے کہ دہشتگردی کا نیٹ ورک توڑنے کیلئے ذاتی انا اور اختلافات کو بھلا کر متحد ہوجائیں کیونکہ اتحاد کے ساتھ ہی ملک آگے بڑھ سکتاہے، پاکستان لاالٰہ الااللہ کی بنیاد پر بنا تھا افسوس آج تک اس ملک میں اللہ کانظام نافذ نہیں ہوسکا،بیرونی آلہ کاردہشتگردی کو دین اسلام کے ساتھ جوڑ کر اسلام پسند جماعتوں اور مدارس کو بدنام کرنے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہے،ملک دشمن بیرونی قوتیں پاکستان میں دہشتگردی کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں،ملک سے ریمنڈڈیوس نیٹ ورک اور امریکی بلیک واٹر کاخاتمہ ازحد ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہارجمعیت علماء اسلام پنجاب کے نائب صدر مولانا عبد الرب امجد پیر حبیب الرحمٰن کھچی جے یو آئی لاہور کے ناظم اعلیٰ مولانا اعظم حسین،چکوال کے امیر پیر اکبر ساقی، ایڈوازئر جے یو آ ئی پنجاب میڈیا سیل پیر یوسف بخاری نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

قاری اعظم حسین نے کہا کہ قومی یکجہتی اتحاد اور اتفاق کی جتنی ضرورت آج ہے شاید پہلے کبھی نہ تھی۔

تمام سیاستدانوں اور قومی رہنماؤں کوذاتی خواہشات سے بالاترہو کر ملک وقوم کامفاد سامنے رکھتے ہوئے اتحادکی قوت سے دہشت گردی کے عفریت کا مقابلہ کرنا ہوگا تا کہ ہم آئندہ نسلوں کو پرامن اور محفوظ پاکستان دے سکیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت دہشت گردوں کے خلا ف بلا امتیاز کاروائی کر تے ہو ئے انہیں کیفر کردار تک پہنچائے۔سانحہ پشاورمیں جن سفاک درندوں نے معصوم بچوں کے خون سے ہاتھ رنگے ہیں ان کوعبرتناک سزا ملنی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :