ہنگو ،دہشتگردوں کا گشت پرمعمور پولیس پارٹی پر حملہ ،ایک پولیس اہلکار شہید دو اہلکار زخمی

جمعہ 26 دسمبر 2014 20:30

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) دہشت گردوں نے گشت پرمعمور پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شام ڈسٹرکٹ ہنگو کے علاقے سرکی پیالہ میں گشت پرمعمورپولیس موبائل کو دہشتگردوں نے نشانہ بنایا۔مقابلہ شروع ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کی جانب سے پولیس کی بھاری نفری روانہ کر دی ۔مقابلے میں ایک پولیس اہلکاردہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گیا جبکہ دو اہلکار زخمی ہیں۔ڈسٹرکٹ اسپتال ہنگو میں واقعے کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :