سکیورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی میں مکان پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا

جمعہ 26 دسمبر 2014 20:26

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) سکیورٹی فورسز نے مکان پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے اسلحے کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر تحصیل صافی کے علاقے لکڑو کے ایک مکان پر چھاپہ مارا اور 82 مارٹر گولے، 66 بارودی سرنگیں، 35 کلو بارود اور درجنوں راکٹ لانچر سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا تاہم شدت پسندوں کے مکان میں نہ ہونے کے باعث کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

متعلقہ عنوان :