راولپنڈی، سیکیورٹی خدشات، رواں سال پولیس کے مختلف علاقوں میں 390 سرچ آپریشن

جمعہ 26 دسمبر 2014 20:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) سیکورٹی خدشات کے پیش نظر راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں مشتبہ افراد کیخلاف رواں سال 390 سرچ آپریشنز کیئے ہیں ۔سرچ آپریشنز کے دوران اسلحہ ،منشیات ، فارنر ایکٹ اور اشتہاریوں مجرموں کی گرفتاری کیلئے پولیس فورس کے علاوہ ایلیٹ کمانڈوز،سپیشل برانچ ،لیڈیز پولیس و دیگر اداروں نے بھی حصہ لیا۔

(جاری ہے)

سال رواں میں سرچ آپریشنز کے دوران2 لاکھ 14 ہزار دو سو 7 گھر ،903 ہوٹل،11 ہاسٹلز ،205 سرائے اور پانچ لاکھ 17 ہزار ایک سو تین افراد کو چیک کیا گیا جبکہ 55/109 ض ف کے تحت 664 افراد کو حراست میں لیا گیا۔بغیر کاغذات 147 گاڑیا ں و موٹر سائیکل بند کیے گئے۔ ناجائز اسلحہ کے 96 مقدمات ،منشیات کے 115 مقدمات درج کیے گئے۔14 فارنر ایکٹ کے تحت 127 مقدمات میں 208 افراد کو گرفتار کیا گیاجبکہ 21 مجرمان اشتہاری بھی دوران سرچ آپریشنز گرفتار کیے گئے۔راولپنڈی پولیس موجود حالات کے پیش نظر روزمرہ بنیادوں پر سرچ آپریشنز عمل میں لا رہی ہے جس کے خاطر خواہ نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :