منظور وٹو کی زیر صدارت اجلاس،بینظیر بھٹو شہید کی آج برسی کے سلسلہ میں انتظامات کو حتمی شکل دی گئی

جمعہ 26 دسمبر 2014 20:16

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء ) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی یوم شہادت کی مرکزی تقریب پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں آج (ہفتہ) صبح 11 بجے منعقد کرنے کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان تقریبات میں محترمہ کی ملک و قوم اور غریب عوام کے حقوق کی لازوال جدوجہد کو زبردست خراج عقیدت پیش کرنے کے علاورہ پشاور کے شہداء کے بلند درجات اور سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل عطا کرنے کے لیے اجتماعی دعا بھی ہو گی۔

اسکے علاوہ تقریب میں قرآن خوانی، نعت خوانی اور شمعیں بھی روشن کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ راولپنڈی میں راجہ پرویز اشرف، ملتان میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور جنوبی پنجاب میں مخدوم شہاب الدین ان تقریبات کی صدارت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :