بینظیر بھٹو شہید جیسی لیڈر اس کی پارٹی کے دور حکومت میں ان کے قاتلوں کا سوراخ بھی نہیں لگا سکی، اعجا ز چوہدری ،

ملک میں انصاف کی حکمرانی قائم ہونی چاہیے، قوم کو آج تک پتہ نہیں چل سکا کہ سابقہ وزیر اعظم بینظیر بھٹو شہید کے قاتل کون ہے، صدر تحریک انصاف پنجاب

جمعہ 26 دسمبر 2014 20:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید کے حقیقی قاتلوں کا آج تک پتہ نہیں چل سکا ، پانچ سال تک حکمران رہنے والی پیپلز پارٹی اپنے دور اقتدار میں پارٹی کی شہید چئیرپرسن بینظیر بھٹو کے قاتلوں کو بے نقاب نہیں کر سکی اس سے بڑی نا اہلی پیپلز پارٹی کی پانچ سالہ دور حکومت میں کیا ہو سکتی ہے بینظیر بھٹو شہید جیسی لیڈر اس کی پارٹی کے دور حکومت میں ان کے قاتلوں کا سوراخ بھی نہیں لگا سکی ، ملک میں انصاف کی حکمرانی قائم ہونی چاہیے، قوم کو آج تک پتہ نہیں چل سکا کہ سابقہ وزیر اعظم بینظیر بھٹو شہید کے قاتل کون ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بھی بینظیر بھٹو شہید کی قاتلوں کو پکڑ کر بے نقاب نہ کرنا ان کی کاردگردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے بینظیر بھٹو شہید کی قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر منظر عام پر لایا جائے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں فوجی عدالتوں کا قیام نا گزیر ہو چکا ہے تو پھر بھی ملزمان کو آخری دفعہ سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا حق حاصل ہونا چاہیے جس کا فیصلہ ایک ہفتہ کے اندر ہو جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کوجڑ سے ختم کرنے کے لئے پورے ملک میں تعلیمی نصاب کی یکسانیت ،روزگار، اور پاکستانیت کو اولین ترجیح دینی ہوگی ۔

سانحہ پشاور پوری قوم کے لئے تکلیف دہ اور دل خون کے آنسو رلا دینے والا سانحہ ہے ،قوم کا اتحاد مثالی ہے جو کہ اٹیم بم کی طاقت سے بھی زیادہ مضبوط ہے امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم اکٹھی ہے ۔دریں اثناء بہاو لپور سے تحریک انصاف کے رہنماؤں نبیل الرحمان، اور عاطف محمود شیخ نے صوبائی آفس میں اعجاز احمد چوہدری سے ملاقات کی۔

اعجاز احمد چوہدری نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بجلی کے نرخ کم کرنے کے وعدے سے مکر گئی ہے جو غریب عوام سے زیادتی کے متراد ف ہے ۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی زندگی کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو گیا گیس کا بحران شدید تر ہو گیا ہے موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بالکل سنجیدہ نہیں ۔ جس سے مہنگائی کا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا گیا ہے عوا م کو کسی قسم کا ریلیف نہیں ملا بجلی اور گیس کے بحران سے صنعتی پہیہ جام اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے ۔ حالیہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ ناجائز منافہ خور ایل پی جی منہ مانگے داموں فروخت کر رہے ہیں ا ن کے خلاف کوئی کاروائی کرنے والا نہیں ۔