کوہاٹ ،ریسکیو15کی بروقت کارروائی، تین چور رنگے ہاتھوں گرفتار

جمعہ 26 دسمبر 2014 20:03

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) کوہاٹ ریسکیو15کی بروقت کاروائی تین چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس زرائع کے مطابق عرفانہ آفریدی زوجہ زمان خان سکنہ محلہ سنگیڑھ نے گزشتہ شب تقریباً 12بجے کوہاٹ ریسکیو 15کو بذریعہ ٹیلیفون اطلاع دی کہ اسکے گھر چور گھس آئے ہیں اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی اقبال مہمند صاحب اور سریر الدین خان نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے تینوں چوروں میاں اقبال حیدر ولد اقبال حسین ، عطاء اللہ ولد طلحہ ساکنان اسلام آباد کو موقع پر گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان کی نشاندہی پر اسد اقبال ولد ارشد اقبال سکنہ محلہ سنگیڑھ حال اسلام آباد جو کہ موٹر کار نمبری Rx-906میں فرار ہونے ہو رہا تھا کو بھی گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ملزمان کے قبضہ سے ایک عدد پستول ، کارتوس اور چاقو بھی برآمد کر لئے گئے ۔