رواں سیزن میں ایک لاکھ ٹن آلو کی برآمد کا امکان،تین کروڑ ڈالرز کا زر مبادلہ حاصل ہوگا‘ ایکسپورٹرز،

آلو کی برآمد کے لیے سری لنکا، خلیجی ریاستوں اور مڈل ایسٹ کے ممالک کے خریداروں سے بات چیت جاری ہے

جمعہ 26 دسمبر 2014 20:02

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) آلو کی برآمد پر پچیس فیصد ریگولیٹری کے خاتمے کے بعد برآمد کنندگان نے آلو کی برآمد کے سودے کرنا شروع کردئیے،رواں سیزن میں ایک لاکھ ٹن آلو برآمد کئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ایکسپورٹرز کے مطابق حکومت کی جانب سے آلو کی برآمدات پر پچیس فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے جس کے بعد ایکسپوٹرز کی بڑی تعداد آلو برآمد کرنے کے لیے سودے طے کر رہی ہے اور رواں سیزن کے دوران ایک لاکھ ٹن آلو برآمد کرنے سے تین کروڑ ڈالرز کا زرمبادلہ حاصل ہونے کا امکان ہے ۔

ایکسپوٹرز کے مطابق رواں سال آلو کی کھپت بہت زیادہ ہوئی ہے جس کا اندازہ تیس لاکھ ٹن لگایا گیا ہے۔ آلو کی برآمد کے لیے سری لنکا، خلیجی ریاستوں اور مڈل ایسٹ کے ممالک کے خریداروں سے بات چیت جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :