لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روزمندی کا رجحان رہا،

ایل ایس ای 25انڈیکس22.70پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 6047.95 پربندہوا

جمعہ 26 دسمبر 2014 20:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء ) لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روزمندی کا رجحان رہا۔ایل ایس ای 25انڈیکس22.70پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 6047.95 پربندہوا ۔ مارکیٹ میں کل12لاکھ13ہزار230 حصص کا کاروبار ہو ا ۔ مجموعی طور پر120کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔23کمپنیوں کے حصص میں اضافہ35کمپنیوں کے حصص میں کمی۔ جبکہ62کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں این آئی بی بنک لمیٹڈکے3لاکھ26ہزارحِصص۔ بنک آف پنجاب لمیٹڈکے2لاکھ32 ہزا ر حصص۔جبکہ ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈکے84 ہزار500حصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ کولگیٹ پامو لیوپاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت100.00روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت10.47روپے کم ہو گئی۔