کراچی اسٹاک ایکس چینج میں معمولی مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں7ارب24کروڑ روپے سے زائد کی کمی،

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس7.00پوائنٹس کمی سے 31993.01پوائنٹس پر بند ہوا

جمعہ 26 دسمبر 2014 20:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کئی روز سے جاری تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا ۔ کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کومعمولی مندی ریکارڈ کی گئی اور کے ایس ای 100انڈیکس 32000کی کی نفسیاتی حدسے گرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں7ارب24کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت20.5 فیصد کم جبکہ53.78حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ ،توانائی اورفرٹیلائزر سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 32140پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا۔تاہم فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا اور تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس7.00پوائنٹس کمی سے 31993.01پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر357کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 144کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں اضافہ ،192کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ21کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں7ارب،24کروڑ55لاکھ 88ہزار 194روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت گھٹ کر 73کھرب20ارب 20کروڑ8لاکھ 54ہزار288روپے ہوگئی ۔

جمعہ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں20کروڑ98لاکھ93ہزار 530شیئرز رہیں جو بدھ کے مقابلے میں5کروڑ26لاکھ39ہزار980 شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے ویتھ پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت200.00روپے اضافے سے4200.00روپے اور ایکسائیڈ پاک کے حصص کی قیمت99.87روپے اضافے سے 2098.36روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت97.40روپے کمی سے9000.10جبکہ کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت83.17روپے کمی سے 2100.00روپے ہوگئی ۔

جمعہ کو پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں1کروڑ80لاکھ37ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1.84روپے اضافے سے38.76روپے جبکہ بینک آف پنجاب کی سرگرمیاں1کروڑ67لاکھ74ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت2پیسے اضافے سے10.86روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس50.38پوائنٹس کمی سے 20779.69پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس191.26پوائنٹس کمی سے 50686.87جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس28.67پوائنٹس اضافے سے 23244.59پر بند ہوا ۔

متعلقہ عنوان :