تحریک صراطِ مستقیم پاکستان کے زیر اہتمام کل 27دسمبر بروز ہفتہ ایوان اقبال ایجرٹن روڈ میں گنبد خضریٰ سیمینار ہوگا

جمعہ 26 دسمبر 2014 19:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) تحریک صراطِ مستقیم پاکستان کے زیر اہتمام کل 27دسمبر بروز ہفتہ ایوان اقبال ایجرٹن روڈ میں گنبد خضریٰ سیمینار ہوگا۔ جس میں ملک سے دہشت گردی کی جڑیں اُکھاڑنے کیلئے لائحہ عمل پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سیمینار میں خصوصی شرکت سربراہ سنی تحریک انجینئرمحمد ثروت اعجاز قادری ،مرکزی امیر مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان حضرت پیر محمد عبد الخالق درگاہ عالیہ بھرچونڈی شریف سندھ،شیخ الحدیث حافظ عبد الستار سعیدی ،امیر فدایان ختم نبوت پاکستان حافظ خادم حسین رضوی،پیر سید محمد ضیاء الاسلام شاہ گیلانی ،حضرت میاں ولید احمد شرقپوری ،صاحبزادہ رضائے مصطفےٰ نقشبندی ،پیر کرنل فضیل احمد نقشبندی اورآخر میں سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی خصوصی مقالہ بھی پیش کریں گے۔

سیمینار میں آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں سے علماء ومشائخ شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :