وفاقی پولیس کی سما ج د شمن عنا صر کے خلا ف کا رروائیاں ، 54ملزمان گر فتار ، شراب و بئیر ، اسلحہ ، ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ برآمد ، مقدمات درج ،مزید تفتیش جاری

جمعہ 26 دسمبر 2014 19:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) وفاقی پولیس نے سما ج د شمن عنا صر کے خلا ف مختلف کا رروائیوں کے دوران 54ملزمان گر فتارکر کے ان کے قبضہ سے 2کلو 220گر ام چرس ، 12بو تلیں شراب و بئیر ، وارداتوں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ2پسٹل معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ برآمد کر لیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تھا نہ سیکر ٹیر یٹ پولیس نے دوران گشت ملزم مشتا ق حسین کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 3بو تلیں شراب بر آمد کرلی۔ تھا نہ رمنا پولیس نے دوران گشت ملزم وزیرمحمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1کلو 200گر ام چرس برآمد کرلی۔تھا نہ سبز ی منڈی پولیس نے دوران گشت تین ملزمان ما حسن افتخا ر ، محمد عدنا ن اور عثمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 9بوتلیں شراب و بئیراور پسٹل 30بور ، دو میگزین معہ 3روند بر آمد،دو ملزمان فریا د اللہ اور خا ن زادہ کو گرفتا ر کر لیا جو افغا نی اپنی رہا ئش کے متعلق کو ثبو ت پیش نہ کر سکے کے خلا ف فا رنر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

جبکہ سبزی منڈی ڈبل روڈ پر ٹھیلے اور ریڑ ھیا ں لگا کر ٹر یفک کی روانی میں خلل اور پیدل چلنے والو ں کے لیے رکا وٹ پر دفعہ 144ض ف کی خلا ف وزی پر 44 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلا ف مقدمہ درج کر لیا۔ تھا نہ شہزاد ٹا ؤ ن پویس نے دوران گشت ملزم خا لد خا ن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ سی آئی اے پولیس نے دوران گشت ملزم طا ہررضا کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1کلو 20گر ام چرس بر آمد کرلی۔

ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔ ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جو نیجو نے پویس ٹیم کی اس ا علیٰ کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :