آئی ایس پی آرنے دہشتگردوں کے خلاف عوام سے تعاون کی اپیل کر دی

جمعہ 26 دسمبر 2014 19:19

آئی ایس پی آرنے دہشتگردوں کے خلاف عوام سے تعاون کی اپیل کر دی

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے دہشتگردوں کے خلاف تعاون کیلئے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اپنے ارد گرد پر گہری نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک چیز یا شخص کو دیکھنے پر فوری قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع کریں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر نے اس ضمن میں دو ٹال فری نمبر بھی جاری کئے ہیں۔ فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ عوام کسی بھی مشکوک شخص کے بارے میں 1135یا1125پر اطلاع دے سکتے ہیں۔