چھوٹا لاہور، سیاست دانوں کے باہمی اختلافات عوام کیلئے رحمت ،

پی ٹی آئی کا دھرنا ختم ہوتے ہی حکومتی سپورٹر صنعتکاروں نے عوام کی چمڑی ادھیڑنی شروع کردی

جمعہ 26 دسمبر 2014 19:14

چھوٹا لاہور، سیاست دانوں کے باہمی اختلافات عوام کیلئے رحمت ،

چھوٹا لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) سیاست دانوں کے باہمی اختلافات بھی عوام کیلئے رحمت ہوتی ہے،پی ٹی آئی کا دھرنا ختم ہوتے ہی حکومتی سپورٹر صنعتکاروں نے عوام کی چمڑی ادھیڑنی شروع کردی، مختلف اشیاء کی قیمتیں پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے باوجود بتدریج بڑھتی جانے لگی ہیں،ایل پی جی گیس قیمت میں چند دنوں کے دوران 75 روپے فی کلو اضافے سے مہنگائی کے ستائے عوام کی کمر توڑ کررکھ دی گئی ،خودساختہ ہوشربا مہنگائی پرحکومت کی مجرمانہ خاموشی عوام کے زخموں پر نمک چڑھکانے کے مترادف ہے،عمران خان سے پھر دھرنا اور مظاہرے شروع کرنے کی اپیل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل لاہور پریس کلب کے سینئر وائس پریذیڈنٹ ظفراقبال سائل نے پی ٹی آئی دھرنا ختم ہونے کے چند دنوں بعد مہنگائی کا جن بوتل سے نکل جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے پیش نظر اُونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہی سہی یہاں پر بھی کمی کرائی گئی جسکے تحت بجلی کی قیمتیں بھی کم کرائی جارہی ہیں تاہم حکومت کی بے حسی اور مجبوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض صنعتکاروں نے اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرکے تجوریاں بھروانے کی ٹھان لی ہے گزشتہ چند دنوں کے دوران چینی کی قیمت باوجود چالو سیزن کے فی بوری قیمت 2450سے بڑھاکر 2480 ،گھی کاٹن 1680 سے1750 روپے،جبکہ ایل پی جی گیس کی قیمت میں ملکی تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ اضافہ کراکے 125 روپے سے 200 روپے فی کلو کرادی گئی ہے مقامی تاجروں کے مطابق مذکورہ اشیاء سمیت دیگر روز مرہ اشیاء کی قیمتیں بھی بتدریج بڑھ جانے کے امکانات ہیں جس پر ایوانوں میں بیٹھے حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے منتخب عوامی نمائندوں کی چشم پوشی اور خاموشی معنی خیز ہے۔

متعلقہ عنوان :