لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی صنعتوں کے خلاف کاروائی کے لئے دائر درخواست پر گرین کمیشن بنانے سے متعلق تجاویز طلب کر لیں

جمعہ 26 دسمبر 2014 19:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی صنعتوں کے خلاف کاروائی کے لئے دائر درخواست پر گرین کمیشن بنانے سے متعلق تجاویز طلب کر لیں۔لاہور ہائیکورٹ کے روبرو درخواست گزار شیراز ذکاء نے موقف اختیار کیا کہ قوانین اور عدالتی احکامات کے باوجود ہوائی آلودگی کا سبب بننے والی صنعتوں کے خلاف کاروائی نہیں کی جا رہی جس سے ماحولیاتی آلودگی میں شدید اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

عدالتی معاون احمد رافع عالم نے عدالت کو آگاہ کیا کہ انوائرمینٹل پروٹیکشن اتھارٹی ماحولیاتی آلودگی کا سبب بنے والے صنعتی یونٹس کے خلاف کاروائی کا مجاز ادارہ ہے۔فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لئے گرین کمیشن قائم کیا جانا شہریوں کے مفاد میں ہے۔لاہور چیمبر آف کامرس کے وکیل شہرام سرور نے جواب داخل کرنے کے لئے عدالت سے مہلت طلب کر لی۔جس پر عدالت نے تمام فریقین کو گرین کمیشن کے قیام کے حوالے سے تجاویز پیش کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت بارہ جنوری تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :