پشاور کے سانحے نے پوری قوم کو یکجا کردیا ، سیاسی اور عسکری قیادت ایک صف میں کھڑی نظر آرہی ہے ،غفورحیدری،

پوری قوم اس بات کی خواہشمند ہے آل پارٹیز کانفرنس کے نتائج جلد آنا شروع ہوجائیں،وفاقی وزیر

جمعہ 26 دسمبر 2014 19:04

اسلام آباد+کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز مولاناعبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ پشاور کے سانحے نے پوری قوم کو یکجا کردیا ہے سیاسی اور عسکری قیادت ایک صف میں کھڑی نظر آرہی ہے ۔ پوری قوم اس بات کی خواہشمند ہے کہ دہشت گردی کے خلاف وزیراعظم پاکستان کی زیر قیادت آل پارٹیز کانفرنس کے نتائج جلد آنا شروع ہوجائیں۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ بے گناہ لوگوں کے قتل عام کی ہمیشہ مذمت کی ہے چاہے وہ پشاور کے آرمی پبالک سکول کا سانحہ ہو یا بلوچستان سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بے گناہ لوگوں کی قتل و غارت گری ہو لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ بعض سیکولر قوتیں اس قسم کی ننگی دہشت گردی کومسلمان مذہب اور اسلام سے جوڑتے ہیں جبکہ اسلام میں اس قسم کی دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے اسلام نے تو جنگ کے دوران بھی اسلامی لشکر کو پابند کیا ہے کہ وہ بچوں خواتین اور بوڑہوں پر ہاتھ نہیں ڈالیں گے یا ایسے لوگ جو اسلامی لشکر کے خلاف بندوق نہیں اٹھاتے ان سے بھی جنگ کی اجازت نہیں مگر بعص لوگ موجودہ قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش میں ہیں اور پشاور جیسے واقعات کو مذہب سے جوڑ کر بدنیتی کا مظاہرہ کررہے ہیں جو ناقابل برداشت ہے۔

متعلقہ عنوان :